گزشتہ روز میری گفتگو میں “چالیس ہزار” زائرین کا جو حوالہ دیا گیا، اس کا مقصد ہرگز یہ تاثر دینا نہیں تھا کہ ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک لاپتا ہیں۔ سردار محمد یوسف
اصل معاملہ یہ ہے کہ پرانے کاغذی ریکارڈ اب تک ہماری مرکزی ڈیجیٹل رجسٹری میں مکمل طور پر منتقل نہیں ہو سکے۔ سردار محمد یوسف
وزارتِ مذہبی امور نے زائرین کے تحفظ اور سہولت کے لیے ایک جدید آن لائن سسٹم متعارف کر دیا ہے جہاں زائر اور گروپ آرگنائزر کو QR کوڈ والا ای-کارڈ جاری کیا جا رہا ہے۔ سردار محمد یوسف
اس اقدام سے اہلِ خانہ اور حکومت کو ہر مسافر اور ذائر کی فوری معلومات میسر آئیں گی، سردار محمد یوسف
ایران، عراق اور شام کے حکام کے ساتھ مسافروں اور ذائرین کی فہرستیں بروقت شیئر ہوں گی۔ سردار محمد یوسف
اس اقدام سے کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا پروپیگنڈا کی گنجائش ختم ہو جائے گی، سردار محمد یوسف
تمام ٹور آپریٹرز اور زائرین سے اپیل ہے کہ 31 اگست 2025 تک اپنی تفصیلات ہمارے پورٹل پر درج کریں، تاکہ کسی بھی شہری کا نام “نامکمل فہرست” میں نہ رہے۔ سردار محمد یوسف
ہمارا مقصد ہر پاکستانی کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔ سردار محمد یوسف
بے بنیاد قیاس آرائیاں روکنے اور غلط تاثر زائل کرنے کے لیے میڈیا اور سول سوسائٹی سے بھی تعاون کی درخواست ہے۔ سردار محمد یوسف
حکومت پاکستان بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کی فلاح کو اولین ترجیح دیتی ہے، سردار محمد یوسف
آئیں، مل کر اس ڈیجیٹل نظام کو کامیاب بنائیں، سردار محمد یوسف
آئیں، دنیا کو یہ باور کرائیں کہ ریکارڈ شفاف ہے، اور پاکستان ذمہ دارانہ نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے، سردار محمد یوسف



