راولپنڈی () الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کےرضاکار راولپنڈی، چکوال، جہلم، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارش سےمتاثرہ علاقوں میں ریسکیو،ریلیف اورمانیٹرنگ سرگرمیاں جاری رکھےہوئےہیں،مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن اورچئیرمین الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجازاللہ خان ریجن اوراضلاع سمیت مرکزی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیم سے مسلسل رابطےمیں ہیں،نیشنل ڈائریکٹرالخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ فضل محمودپنجاب میں سیلابی صورتحال کےپیش نظر خیبرپختونخوا دیر سے چکوال پہنچ گئے وہ پنجاب کےمتاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے
اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، مرکزی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں بھی الخدمت ہیڈآفس لاہورسےمتاثرہ اضلاع کی جانب روانہ کی جاچکی ہیں ۔الخدمت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں تیارکھانابھی فراہم کیاجارہا ہے جبکہ ریسکیواور خیموں سمیت دیگرامدادی سامان بھی متاثرہ اضلاع کی ٹیموں کوفراہم کردیاگیا ہے جومتاثرہ خاندانوں کوفراہم کیاجائے گا



