ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی درپیش مسائل کے حل کے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
لورالائی17جولائی:۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی درپیش مسائل کے حل کے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان حمزہ زئی،ایم ایس ڈاکٹر محمد انور مندوخیل،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فرحان کاکڑ،محکمہ پاپولیشن لیڈ ی ڈاکٹر نصرین گل،محکمہ خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت دیگر ڈاکٹرز و آفیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی سے اگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیرزمان حمزہ زئی نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام طبی مراکز میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سرگرم ہیں جن کا جائزہ لیا جاتا ہے غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے تمام طبی مراکز میں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اجلاس سے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر معنوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان فنکشنل طبی مراکز کے جو بھی مسائل ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ لوگ علاج معالجے کیلئے آنے کے بعد مایوس ہو کر واپس نہ جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز پر لازم ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی خدمت اور ان کے مفاد میں عملی اقدامات کرنا ہے، جس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطہ اور ٹیم ورک کو مضبوط بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔


