ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے ضلع میرپور کے عوام سے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے شدید مون سون بارشیں ہو رہی ہیں اس حوالے سے شہری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کریں

22

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے ضلع میرپور کے عوام سے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے شدید مون سون بارشیں ہو رہی ہیں جن کے باعث ضلع بھر کے ندی نالوں میں،سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات سماوی کے خدشات موجود ہیں اس حوالے سے شہری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کریں،غیر ضروری سفر نہ کریں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب نہ جائیں۔ ایمرجنسی سروسز کے تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دے دیں ہیں۔مرکزی کنٹرول روم میں ضلع کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جملہ ایمرجنسی سروسز کے محکموں اور اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ  24 گھنٹے اپنے آپ کو تیار رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال پیدا ہونے سے بروقت نمٹا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے مز ید کہا کہ ایمرجنسی محکموں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں سے بھی معاونت حاصل کریں گے۔شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ بارشوں میں غیر ضروری سفر نہ کریں اور نہ نالوں کے قریب جائیں۔ بارشوں میں بجلی کے کھمبوں اور بجلی کی لائنوں سے بھی دور رہیں۔

Comments are closed.