میرپور (پی آئی ڈی)16جولائی 2025
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل سکل کمپیٹیشن جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے ٹرینیزنے حصہ لیا جس میں کے ذیلی ادارہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور کے ویب ڈویلپمنٹ کے ٹرینی عبدالصمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور 60 ہزار روپے انعام حاصل کیا۔ چیئرمین AJKTEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل، پرنسپل انجینئر وقاص عزیز اور تمام TEVTA سٹاف کی طرف سے اس کامیابی پر خصوصی مبارکبادد ی گئی۔




