پاکستانتازہ ترینکشمیر

اہلیان تتروٹ نے ممبر ضلع کونسل چوہدری نصرت عباس ٹھاکر کی خصوصی کاوش سے وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کردیا

میرپور  )16جولائی 2025
وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین او چوہدری صہیب ارشد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہلیان تتروٹ نے ممبر ضلع کونسل چوہدری نصرت عباس ٹھاکر کی خصوصی کاوش سے وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کردیا اور آمدہ الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اہلیان تتروٹ نے وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر ممبر ضلع کونسل چوہدری نصرت عباس ٹھاکر کی قیادت میں وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین اور چوہدری صہیب ارشد کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر چوہدری صہیب ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد کشمیر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ریاست کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف کے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ہم کھڑی شریف کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔

Related Articles

Back to top button