پاکستانتازہ ترین

محکمہ انلینڈ ریوینیو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ آزاد جموں و کشمیرسنٹرل بورڈ آف ریوینیو اورفیڈرل بورڈ آف ریوینیو حکومت پاکستان کے مابین ڈیٹا انٹیگریشن کے تاریخی معاہدے کوریاست میں عملی شکل میں نافذ کر دیا گیا

محکمہ انلینڈ ریوینیو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ آزاد جموں و کشمیرسنٹرل بورڈ آف ریوینیو اورفیڈرل بورڈ آف ریوینیو حکومت پاکستان کے مابین ڈیٹا انٹیگریشن کے تاریخی معاہدے کوریاست میں عملی شکل میں نافذ کر دیا گیا۔ ٹیکس گزار کمیونٹی، انڈسٹری مالکان اورمختلف بزنس /کارروباری طبقات اس کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر سی بی آر (CBR AJK) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) حکومت پاکستان کے درمیان ڈیٹا انٹیگریشن کے تاریخی معاہدے کو عملی شکل میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے اب ڈیٹا انٹیگریشن کے جدید اور مربوط نظام کے ذریعے باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت، مؤثر نگرانی، اور ریونیو ریکوری کو مزید مؤثر بنانا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکس دہندگان، بزنس یونٹس،کارپوریٹ سیکٹر، جائیداد کی ملکیت، خرید و فروخت اور مالیاتی سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا کا تبادلہ کریں گے۔ ڈیٹا انٹیگریشن کا یہ عمل ایک محفوظ، خودکار اور ریئل ٹائم سسٹم کے ذریعے ہوگا، جو دونوں اداروں کے آئی ٹی نیٹ ورک سے منسلک ہوگا۔ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے مشتبہ مالی لین دین، غیر ظاہر شدہ اثاثے، اور بے نامی جائیدادوں کی شناخت آسان ہوگی، جس سے ٹیکس چوری کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی نیز فلائنگ و بوگس انوائسز کا قلع قمع ہو گا۔اس معاہدے کی بدولت دونوں اداروں کے درمیان معلومات کا فوری تبادلہ ٹیکس گزاروں کی درست درجہ بندی، آڈٹ اور انسپیکشن کے نظام میں بہتری آئے گی جس سے ٹیکس نظام پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔بہتر ڈیٹا تجزیہ اور کراس ویری فکیشن سے ٹیکس وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے، جو ریاست کی مالی خودمختاری کو مضبوط کرے گا۔ٹیکس گزار کے متعلق ڈیٹا تک رسائی سے حکومت کو بہتر پالیسی سازی، ٹیکس مراعات، اور اقتصادی پلاننگ میں مدد ملے گی۔اس معاہدے کے تحت جدید IT سسٹمز اور ٹولز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آزاد کشمیر کا ٹیکس نظام اپنی صلاحیتوں میں مزیداضافہ کرے گا۔اس انٹیگریشن کا ایک مثبت اثر یہ بھی ہوگا کہ اب ٹیکس دہندگان کو مختلف اداروں میں الگ الگ معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ معاہدہ نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر اصلاحات لائے گا بلکہ عام شہری کے لیے بھی ٹیکس نظام کو آسان اور قابلِ فہم بنائے گا۔انڈسٹریزاور کاروبار ی طبقات اور دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی جانب سے ڈیٹا انٹیگریشن کے کامیابی کے نفاذ کوریاست کی تاریخ میں ایک ”گیم چینجر” قرار دیا جارہاہے جس سے مستقبل میں نہ صرف ریاست کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ قومی سطح پر ڈیجیٹل گورننس اور ٹیکس نیٹ کی وسعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button