پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی کمشنربھمبرچوہدری حق نواز نے محکمہ صحت اور برقیات کے افسران کے اجلاس کی

ڈپٹی کمشنربھمبرچوہدری حق نواز نے محکمہ صحت اور برقیات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی مجموعی طور پر محکمانہ کارکردگی و عوامی ریلیف کےلیےجاری کاوشوں کاذکرکرتے ہوئے ڈی سی بھمبرنے کہاکہ۔وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ہدایات پرعوام کوہرشعبہ میں ریلیف دیں۔ گورننس میں بہتری کے لئے  ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شفافیت پر زور دیا گیا اور ہرفیلڈ میں میرٹ کو فالو کرنے پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازنے ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ کو کہاکہ محکمہ مال میں فیلڈ و دفتری عملہ کے فرائض حاضری و دیگرکام کاج کی نگرانی کریں،عملہ کو ہدایت کریں کہ سائلین سے رویہ بہتر رکھیں۔

ڈی سی بھمبر نے کہاکہ محکمہ صحت و برقیات کے افسران بھی عوامی ریلیف کے لیے کاوش جاری رکھیں۔ایم ایس ڈاکٹرمحمدمنصور کوکہاکہ ہسپتال میں   مریضوں کی سہولت کے لیےاقدامات جاری رکھیں۔برقیات کے ایکسئین میاں عبیداللہ خصوصی طورپر مون سون بارشوں میں برقی تنصیبات  کے قریب جانے سے عوام کو روکیں،اسکے علاوہ جہاں بجلی سپلائی کی شکایات ہیں انکو دور کریں،نمائندہ ڈی ایچ او آفس ڈرگ کنڑولر محمدسہیل کو بھی ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت میں میرٹ پر تمام کام جاری رکھیں جہاں کہاں عوامی شکایات ہوں وہاں انکو فوری دور کریں۔

Related Articles

Back to top button