فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق نویں جماعت میں پاس ہونے والے طلباء کا تناسب %62.18 جبکہ جماعت دسویں میں پاسنگ پرسنٹیج %88.51 رہی ہے۔ 

19

فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق نویں جماعت میں پاس ہونے والے طلباء کا تناسب %62.18 جبکہ جماعت دسویں میں پاسنگ پرسنٹیج %88.51 رہی ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق میٹرک کے سائنس گروپ میں آرمی پبلک سکول  محفوظ روڈ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی مریم ندیم  نے 1093 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

لاہور گرائمر سکول دی مال واہ کنیٹ  سے آمنہ ناصر  نے 1087 نمبر لے کر دوسری ،

 املاح فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج مصریال روڈ راولپنڈی سے علیشاء صاقب نے 1083 اور آرمی پبلک سکول اینڈ کالج گرلز اٹک  سے فاطمہ واجد نے بھی 1083 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح ہیومنٹی گروپ میں شائنگ سٹار پبلک سکول علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ سے تعلق رکھنے والی ثناء بی بی  نے 1045 نمبر لے کر پہلی ،

انسٹیوٹ اسلامک سائنس سترہ میل اسلام آباد  سے عبد الرحمن نے 1029 نمبر حاصل کر کے دوسری ،

انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس سترا میل اسلام آباد سے محمد سفیان احمد  نے 1022 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے وفاقی مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو امتحانی نظام  کے بارے میں بریف کیا اور  پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی

اس موقع پر  مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی ہونہار بچے اپنا مقام رکھتے ہیں۔

میں کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔چائینہ نے ابادی کو بوجھ بنانے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنایا گیا ہےاس طرز پر ہمیں بھی اپنی نوجوان نسل پر توجہ دینا ہو گی آج کی تعلیم کی بڑی ضرورت ہنر کا حاصل کرنا ہےپاکستان کے اٹھارہ کروڑ جوان ہماری ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہیں ۔آنے والی دس سے پندرہ سال ہم سب کیلئے بہت اہم ہیں آنے والے دنوں میں دنیا تبدیل ہونے جا رہی ہے

پاکستان میں طالبات کی تعلیمی کارکردگی طلباء کی نسبت بہتر ہے آج کی پوزیشنز میں بھی طالبات نمایاں ہیں ہمیں اپنی انہیں طالبات کیلئے دلوں اور معاشرے میں گنجائش پیدا کرنا ہو گی

Comments are closed.