بلوچستان

بلوچستان میں دہشت گردی اور مختلف سانحات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں، سرکاری ملازمین اور شہریوں کے ورثاءکی امداد و بحالی کے لیے بلوچستان شہداءفورم کو فعال اور موثر بنایا جا رہا ہے نوابزادہ جمال خان رئیسانی

کوئٹہ 16جولائی :۔بلوچستان میں دہشت گردی اور مختلف سانحات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں، سرکاری ملازمین اور شہریوں کے ورثاءکی امداد و بحالی کے لیے بلوچستان شہداءفورم کو فعال اور موثر بنایا جا رہا ہے فورم کے سرپرست اعلیٰ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی کاوشوں سے قائم کیا گیا یہ فورم شہداءکے خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو نہ صرف مالی معاونت بلکہ مختلف سطحوں پر عملی تعاون بھی فراہم کر رہا ہے بلوچستان شہداءفورم کے سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداءکے ورثاءکو مختلف سرکاری اداروں سے متعلقہ مالی امداد دلوانے، شہداء کی بیواو¿ں کی شادی، بچوں کی تعلیم و علاج، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے جیسے اہم امور میں فورم بھرپور معاونت کر رہا ہے فورم کی کوشش ہے کہ ہر شہید کا خاندان تنہا نہ ہو بلکہ اسے معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ہر سطح پر تعاون دیا جائے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان شہداءفورم ایک خالص فلاحی مقصد کے تحت کام کر رہا ہے جس کا ہر مرحلہ مکمل شفافیت سے طے پاتا ہے شہداء کے خاندانوں کا اندراج، تصدیق اور دیگر مراحل باقاعدہ ضابطے کے تحت سرانجام دیے جا رہے ہیں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ “ہم اپنے شہداءکو نہیں بھولے، یہ فورم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کا عہد ہے۔

Related Articles

Back to top button