بلوچستان

محکمہ اوزان و پیمائش نے بعض عناصر کی جانب سے دکانوں پر ناپ تول, پیٹرول پمپس کے گیج میں کمی کے دعوو¾ں اور من گھڑت افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا

کوئٹہ16جولائی :۔ محکمہ اوزان و پیمائش نے بعض عناصر کی جانب سے دکانوں پر ناپ تول, پیٹرول پمپس کے گیج میں کمی کے دعوو¾ں اور من گھڑت افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں- حالیہ دنوں میں کچھ عناصر کی جانب سے مختلف دکانوں میں ناپ تول میں کمی کی شکایات منظر عام پر آئیں جن کے بارے میں محکمہ اوزان پیمائش نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں- ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ ٹیمیں وزن اور پیمائش کے اوزار چیک کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ان کے حقوق کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جا سکے- نا صرف یہ بلکہ منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہے- ترجمان نے مزید کہا کہ کسی کو بھی وزن یا ناپ تول میں کمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی بھی ناپ تول میں کمی کا مرتکب پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی- ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان ہدایات اور محکمے کو تفویض کردہ خصوصی ٹاسک کے تحت تمام بازاروں، تھوک اور پرچون دکانوں، پیٹرول پمپس، ملک شاپس، نان بائیوں کے دوکانوں پر چھاپہ مارکر ان میں پیمائش کے آلات کا تفصیلی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور کہیں بھی ناپ تول میں کمی کا کوئی کیس سامنے آیا تو ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے- محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں اور اگر کہیں حقیقی مسئلہ ہو تو محکمہ اوزان و پیمائش کو فوری اطلاع دیں تاکہ سخت ترین کاروائی کی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button