ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب کے کانفرنس ہال میں ڈی سی آفس سےریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب کے کانفرنس ہال میں ڈی سی آفس سےریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا کے علاوہ ڈی سی آفس کے ملازمین شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ آپ جیسے ایماندار اور فرض شناس ملازمین ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی ڈی سی آفس کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو پہلے جتنی عزت ملے گی یہ آپ کا اپنا آفس ہے . اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے جنرل اسسٹنٹ ریونیو مہر علی شاہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ الوداعی تقریب میں تمام افسران اور ملازمین نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نیک تمناوُں کا اظہار کیا اور ان کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔


