سکرند رپورٹ راج کمار اوڈ
سکرنڈ کے قریب شہباز شاخ نیشنل ہائی وے بس اسٹینڈ کے قریب کار سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے بس اسٹینڈ کے اسٹارٹر سلیمان ولد حاجی نذیر احمد چانڈیو کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ مقامی لوگ اسے نواب شاہ اسپتال لے جا رہے تھے لیکن وہ پر راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند روز قبل چانڈیہ اور مری برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران کار سوار مری برادری کے مسلح ملزمان نے سلیمان چانڈیو کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کے بعد سکرنڈ پولیس سکرنڈ کے تعلقہ اسپتال پہنچی اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ دوسری جانب مقتول نوجوان کے بھائی نوید چانڈیو کا کہنا ہے کہ قربان علی مری انہیں دھمکیاں دیتا تھا اور کچھ عرصہ قبل مری برادری اور چانڈیہ برادری کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کار میں سوار مری برادری کے کچھ مسلح ملزمان نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔




