سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیر صدارت نیو ٹراما سینٹر بی ایم سی پر پیش رفت کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ 15جولائی :۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیر صدارت نیو ٹراما سینٹر بی ایم سی پر پیش رفت کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر بلڈنگ کوئیٹہ زون غلام محمد زہری چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ڈاکٹر سہراب مری کے علاو¿ہ متعلقہ کنٹریکٹرز کے علاو¿ہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کو نیو ٹراما سینٹر بی ایم سی پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے متعلقہ کنٹریکٹرز کو ہدایات دیں کہ کام کی رفتار میں مذید تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں بھی جلد ختم کر کے منصوبے کی تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے جاری منصوبے کے معیار پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں برداشت نہیں کی جائے گی۔



