بلوچستان

ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل دُکی خیر محمد ناصر نے کہا ہے کہ عوام سے کئیے گئے وعدوں کا مان ہر حال میں برقرار رکھیں گے

دُکی 15 جولائی:۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل دُکی خیر محمد ناصر نے کہا ہے کہ عوام سے کئیے گئے وعدوں کا مان ہر حال میں برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ دُکی کے غیور عوام سے جو وعدے کیے تھے، ا±نہیں نبھانے کا وقت آ چکا ہے، ہمارے ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ مختلف وارڈز میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر نظام کی بہتری، بنیادی سہولیات کے منصوبے جاری ہیں۔ ہم صرف ترقیاتی کاموں کا دعویٰ نہیں کرتے، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو تبدیلی کا واضح احساس دلا رہے ہیں۔یہ فنڈز عوام کی امانت ہیں اور ان کا ایک ایک روپیہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے۔ ہمارا مقصد صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود ترقی نہیں، بلکہ ہر وارڈ، ہر گاو¿ں، ضلع کے ہر باسی کو سہولتیں پہنچانا ہے۔ ہم ترقی کا ایسا جال بچھا رہے ہیں جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خیر محمد ناصر نے کہا کہ میں تمام منتخب نمائندوں، مقامی عمائدین، اور عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔ انشائ اللہ، ہم یہ سفر مکمل کر کے دم لیں گے، اور دکی کو ایک ماڈل ضلع بنا کر دکھائیں گے۔

Related Articles

Back to top button