وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین کا مخالفین کو بڑا سرپرائز، مسلم لیگ ن کھڑی شریف کو زبردست جھٹکا، وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین اور نوجوان لیڈر فرزند کشمیر چوہدری صہیب ارشد کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ،مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار، ممبر ضلع کونسل چوہدری نصرت عباس ٹھاکر اور ملک اعجاز اعوان کی کاوشوں سے ملک الطاف اعوان، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری محمود، چوہدری ابرار، ملن مراد اعوان، ملک خالد اعوان، سید طاہر حسین شاہ، ملک وقاص اعوان، محبوب حسین، محفوظ انصاری، افضال احمد، سید شبیر حسین شاہ، عرفان انصاری، رائیس احمد، سید زاہد، عمران علی اور واصف علی نے خاندان، کنبہ قبیلہ اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین اور فرزند کشمیر چوہدری صہیب ارشد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا۔
وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے حلقہ کھڑی شریف کے لیے 80 کلومیٹر روڈ لائیں جن میں آپ کی روڈ بھی شامل ہے۔ ان شاہرات کے ٹینڈر بھی ہوچکے ہیں کچھ پر کام جاری ہے، کچھ مکمل ہو چکی ہیں اور کچھ پر کام ہونا باقی ہے۔ حلقہ کھڑی شریف میں تاریخی ہیلتھ پیکج لایا جس کے تحت کھڑی شریف میں 4 بی ایچ یو اور 14 نئے (ایف اے پیز) بنیادی مرکز صحت قائم کیے۔ محکمہ برقیات کی تنظیم ونو کی اور بجلی کے نظام میں بہتری کی۔ نئے آسامیاں تخلیق کی تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں اور محکمہ جات کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبہ پر عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے عوامی حکومت نے بجلی کی قیمتوں پر عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین زکوۃ کمیٹی کھڑی شریف چوہدری سلیم اختر، کونسلر ملک عاشق، ملک ذوالفقار، چوہدری وجاہت جٹ، قیصر شہباز، راجہ نومی اور دیگر موجود تھے۔




