بلوچستان
پی پی ایچ آئی مستونگ کے ڈی ایس ایم ریاض مینگل کا تبادلہ منسوخ کیا جاۓ ، ریاض مینگل کی ڈسٹرکٹ مستونگ میں اعلی کارکردگی سے گھبرا کر سازشی عناصر انکی تبادلہ کی کوشیش کررہے ہیں عوامی حلقے
مسونگ () آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب دلانا چاہتے ہیں۔ پی پی ایچ ائی مستونگ کے ڈی ایس ایم جناب ریاض مینگل کی تبادلے کی کوششوں کا معاملہ عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر پیدا کر رہا ہے۔ ریاض مینگل نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو انتہائی محنت اور جانفشانی سے نبھایا ہے، اور ان کی کارکردگی نے عوام کی نظروں میں ان کی اہمیت کو اور بڑھا دیا ہے۔
کچھ سازشی عناصر جو ان کی کامیابیوں سے خائف ہیں، ان کے تبادلے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف ریاض مینگل کی ذاتی محنت بلکہ عوام کی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے تبادلے کی کوششیں منسوخ کی جائیں، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نباسکیں اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لاسکیں




