وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمد اللہ زید کی ملاقات
اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، پاکستان نے نہ پہلے تسلیم کیا نہ آئندہ تسلیم کرے گا: سردار محمد یوسف
پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی مظلوم عوام پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے: سردار محمد یوسف
غزہ میں نہتے شہریوں خصوصا بچوں اور خواتین پر بمباری سے ہمارا دل زخمی ہے: وزیر مذہبی امور
عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے: سردار محمد یوسف
OIC کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین اولین ایجنڈا ہونا چاہیے: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
ہر پاکستانی کی طرح میری بھی مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے کی شدید خواہش ہے : سردار محمد یوسف
ہماری خواہش ہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ کی طرح قبلہ اول بیت المقدس کا آزادانہ سفر کریں : سردار محمد یوسف
پاکستان کی مسلسل اور بے لوث حمایت کو فلسطینی نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: فلسطینی سفیر
پاکستان سے فارغ التحصیل طلبا فلسطین میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں: فلسطینی سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمد اللہ زید
قبلہ اوّل اسرائیل کے غیر قانونی تسلط میں ہے: فلسطینی سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمد اللہ زید
فلسطینی عوام مسجد الاقصی کے آزادی کے لیے اپنی جان، مال اور خاندان قربان کرنے کے لیے پر عزم ہیں : سفیر
فلسطینی صدر کے مشیر ڈاکٹر محمود الہباش ، مسجد الاقصی کے امام کے ہمراہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: فلسطینی سفیر




