ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاری ضرب – 3 ملزمان گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاری ضرب – 3 ملزمان گرفتار
ایس پی اوستہ محمد کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد عبدالغنی پٹھان کی نگرانی میں
ایس ایچ او تھانہ سٹی اُوستہ محمد عبدالرؤف جمالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک ملزمان کو مؤثر کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں واجد عرف واجو ولد حمزہ خان قوم ڈومکی سکنہ چانڈیہ محلہ، بخت علی ولد فدا حسین قوم شیخ سکنہ قربان کالونی اور علی نواز عرف گوج ولد سعداللہ قوم ناوڑا سکنہ اُوستہ محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ان گرفتاریوں سے نہ صرف شہریوں میں احساسِ تحفظ میں اضافہ ہوا بلکہ پولیس کی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا عملی مظاہرہ بھی سامنے آیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
FIR No. 121/25 u/s 457-381A PPC
FIR No. 122/25 u/s 336 PPC
FIR No. 128/25 u/s 379 PPC


