14 جولائی:2025پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک نے ایک اور انسانی خدمت سرانجام دیتے ہوئے سروسز اسپتال میں زیرِ علاج جڑواں نومولود بچوں کو فوری طور پر خون کی فراہمی یقینی بنائی۔ ڈاکٹرز کے مطابق سیف سٹی کے بروقت ریسپانس کی بدولت بچوں کی جان بچانے میں کلیدی مدد حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، ایک شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے نومولود بچوں کے لیے فوری خون کی فراہمی کی درخواست کی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ورچوئل بلڈ بینک افسر نے مطلوبہ بلڈ گروپ کے ڈونر کی تلاش سیف سٹی ڈیٹا بیس سے شروع کی اور چند ہی لمحوں میں موزوں ڈونر سے رابطہ کروا دیا۔ ڈونر نے مقررہ وقت پر سروسز اسپتال پہنچ کر خون کا عطیہ دیا، جس سے نومولود بچوں کی جان بچانے میں مدد ملی۔ بچوں کے والدین نے سیف سٹی کے اس انسان دوست مشن کے ذریعے بروقت تعاون و مدد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے خود کو سیف سٹی میں قائم کردہ ورچوئل بلڈ بنک میں بطور رضاکار بلڈ ڈونر رجسٹر کروایا اور عہد کیا کہ بوقت ضرورت وہ بھی مشکل میں پھنسے شہریوں کے لئے مدد کا ذریعہ بننیں گے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک سے یومیہ 250 سے 300 شہری فوری خون کی ضرورت کے تحت رابطہ کرتے ہیں۔ اب تک 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں اور 30 ہزار سے زائد شہریوں کو بطور رضاکار ڈونرز اس سسٹم سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ یہ جدید بلڈ بینک سسٹم پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹے بغیر کسی تعطل کے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خون عطیہ کرنے کے اس مشن میں دل و جان سے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ مخض ایک سروس نہیں بلک قیمتی جانیں بچانے کا کار آمد ذریعہ ہے۔
Related Articles
Check Also
Close



