جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ میں یومِ شہدائے کشمیر کانفرنس۔ 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت۔جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین، ستارہ پاکستان کی قیادت میں 13 جولائی بروز اتوار مانچسٹر میں یومِ شہدائے کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم کانفرنس کی صدارت سابق لارڈ میئر آف مانچسٹر اور بین الاقوامی کشمیر لابی کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند اور آزاد کشمیر کے وزیر چوہدری علی اکبر تھے۔ تقریب کا آغاز تنظیم کے سرپرست سردار عبد الرحمان خان نے کیا، جنہوں نے 13 جولائی 1931ء کو سری نگر میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 22 کشمیریوں کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی جدوجہد کو تاریخِ کشمیر کا سنہرا باب قرار دیا۔ راجہ نجابت حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل نے 11 جولائی کو بریڈفورڈ سے ”ہفتہ? کشمیر“ کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہالی فیکس، اَیرنگٹن اور اولڈہم کے بعد آج ہم مانچسٹر میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے ایک اہم اجلاس 12 جولائی بروز ہفتہ برطانوی پارلیمان میں منعقد کیا گیا۔ اس خصوصی اجلاس کی صدارت برطانوی رکن پارلیمان اور آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے فلسطین کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمز نے کی جو ماضی میں کشمیر کے پارلیمانی گروپ کی بھی سربراہی کر چکی ہیں۔ اس تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کی وزیر برائے جموں و کشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم ایم ایل اے، سابق لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار (چیئرپرسن بین الاقوامی کشمیر لابی)، سردار عبد الرحمان خان (سرپرست جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل)، محمد اعظم (سیکرٹری جنرل جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل)، ہیری بوٹا (ڈائریکٹر انتظامیہ)، نائلہ شریف (چیئرپرسن برطانیہ چیپٹر)، نینا رانیہ خان (چیئرپرسن چیشائر چیپٹر)، پروفیسر تیمور شفیق (سیکرٹری جنرل بین الاقوامی کشمیر لابی)، ذیشان عارف (چیئرمین یوتھ وِنگ)، یاسمین عالم (سیکرٹری اطلاعات برطانیہ چیپٹر)، سابق کونسلر محمد شریف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ محترمہ امتیاز نسیم نے ڈیبی ابراہمز کو بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد کی تازہ صورتحال، کشمیری خواتین اور نوجوانوں کی حالت زار اور جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس اجلاس میں ستمبر میں لندن میں بین الاقوامی امن کانفرنس اور 23 و 24 اکتوبر کو مظفرآباد میں دو روزہ خصوصی کشمیر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راجہ نجابت حسین اور کونسلر یاسمین ڈار نے ڈیبی ابراہمز کو ان دونوں کانفرنسز کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس اہم اجلاس میں جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو برطانیہ، یورپ اور دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے نئے اقدامات پر غور کیا گیا، اور مختلف ممالک کے کشمیر دوست اراکینِ پارلیمان کے تعاون سے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیبی ابراہمز نے یقین دلایا کہ وہ برطانوی پارلیمان میں جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی آئندہ تقریبات اور لیبر پارٹی کانفرنس (جو لیورپول میں منعقد ہوگی) میں بھرپور شرکت کریں گی۔ آخر میں محترمہ امتیاز نسیم نے مسئلہ کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے اور مقامی کشمیری برادری سے رابطے پر ڈیبی ابراہمز کو تنظیم کی خصوصی شیلڈ پیش کی۔ راجہ نجات حسین نے گذشتہ دنوں میں ہونے والی تقریبات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ ہفتہ? کشمیر کے دوران مزید تقریبات 14 جولائی کو بریڈفورڈ سٹی ہال، 15 اور 16 جولائی کو برطانوی پارلیمنٹ میں اور 19 جولائی کو برمنگھم میں اختتامی تقریب کے طور پر منعقد ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات منتخب نمائندگان، لارڈ میئرز، برطانوی و یورپی اراکینِ پارلیمان، اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر ریاست کے تمام شہداء کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ بیرونِ ملک کشمیری اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل …
Check Also
Close




