پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) میرپور نے سیکریٹری صحت آزاد جموں و کشمیر، بریگیڈیئر محمد فرید کو پاکستان آرمی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔یہ اعزاز ان کی مثالی قیادت، صحتِ عامہ کے میدان میں غیر معمولی خدمات، اور قومی فلاح کے لیے ان کی انتھک محنت کا عملی اعتراف ہے۔PMA میرپور نے ان کی پیشہ ورانہ کامیابی کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ پورے طبّی و انتظامی حلقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔اس پُرمسرت موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میرپور کی جانب سے میجر جنرل محمد فرید کی رہائش گاہ پر انھیں مبارکبا دی گئی،پھولوں کے تحائف پیش کیے گے۔ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ڈاکٹر اعجاز احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر و صدر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپورپروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود، وائس پرنسپل میرپور میڈیکل کالج ڈاکٹر اعجاز محمود اسسٹنٹ پروفیسر و ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، MBBS-MCڈاکٹر اویس زاہد ماہرِ فرانزک و ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورملاقات کے دوران معزز اراکین نے میجر جنرل محمد فرید کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اُن کی آئندہ کامیابیوں، استقامت اور اعلیٰ کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یہ لمحہ صرف ان کی ذات یا ادارے کے لیے نہیں بلکہ تمام ساتھیوں، طبی برادری اور اہلِ وطن کے لیے باعثِ فخر ہے۔
Related Articles
Check Also
Close



