ضلع بھمبر میں جاری ماں اور بچے کی صحت حوالے سے جاری ہفتہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے مختلف ہیلتھ سیشنز کا دورہ کیا۔
عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ماں اور بچے کی غذائی ضروریات پوری کرنے ، صفائی کا خیال رکھنے اور بر وقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کی تلقین کی۔ اور بتایا کہ اس ہفتہ کے دوران خواتین کو ٹی ٹی کے انجیکشن ، 2 سے 5 سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی گولیاں
اور 2 سال کی عمر تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی گولیاں بھی کھلائیں۔



