رشوت کے الزام میں معطل شدہ جونئیر کلرک پر13 لاکھ روپے ایک اور سائل سے وصول کرنے کاالزام،ڈپٹی کمشنربھمبرنے انکوائری کاحکم جاری کردیا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنرآفس بھمبر کے مطابق رشوت کے الزام میں معطل شدہ محکمہ مال تحصیلدار آفس بھمبر دفتر کے جونئیرکلرک آصف ریاض کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے اس دوران برنالہ سے ایک سائل محمدانور نے بیان حلفی کے ساتھ ڈپٹی کمشنربھمبر کو درخواست دی کہ مذکورہ جونئیر کلرک نے زمین کے کاغذات مکمل کرنے کے لئے 13 لاکھ روپے وصول کیے اور کام بھی نہیں،8 لاکھ روپے برنالہ میں دو گواہان کی موجودگی میں وصول کیے اور پھر کہاکہ کاغذات کا مسئلہ پچیدہ ہے 5 لاکھ مزید لگیں گے کیونکہ اس میں کوٹلی میرپور جہلم کے لوگ بھی شامل ہیں جنکوادائیگی کرنی ہے جس پرہم نے مزید5 لاکھ روپے مذکورہ کلرک کو دہیے۔
سائل کی درخواست پر ڈی سی بھمبر نے اے سی برنالہ کو انکوائری آفیسر مقررکرکے 14 روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔
ڈپٹی کمشنربھمبرچوہدری حق نواز نے واضح کیاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے ویژن کےمطابق عوام کوہرصورت ریلیف دیاجائے گا ایسےسرکاری عناصر جو رشوت جیسی لعنت میں ملوث ہیں انکے خلاف ٹھوس ثبوت آنے پربلاتفریق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایسے عناصر کی وجہ سے سائلین و عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔



