شہدائے درینگڑھ کی ساتویں برسی کی مرکزی تقریب سراوان ہاؤس میں منعقد ہوئی
شہدائے درینگڑھ کی ساتویں برسی کی مرکزی تقریب سراوان ہاؤس میں منعقد ہوئی شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی سمیت تمام شہدا کی یاد میں قرآن خوانی شہدا کی بلندی درجات اور بلوچستان سمیت پاکستان بھرمیں امن و سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گئی برسی کی تقریب میں صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اورقبائلی عمائدین نے شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نےشہدائے درینگڑھ کی برسی کی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ سانحہ درینگڑھ بلوچستان کی تاریخ کے سب سے المناک سانحات میں سے ایک ہے،ہم نے میرے والد سمیت 300سے زائد ساتھیوں کا ساتھ کھویا انہوں نے کہا کہ میرے والد شہید سراج رئیسانی نے پاکستان کی حرمت کیلیے سر پر کفن باندھ کردلیرانہ زندگی گزاری انھوں نے کبھی ملک دشمن قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا،شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی کا مشن آج بھی جاری ہے،حب الوطنی ان کا نظریہ آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،ان کے پیروکار ان مشکل حالات میں بھی پہلے سے زیادہ ثابت قدم ہیں،ان کے نقصان کا ازالہ تو شاید ہی ممکن ہو لیکن ہم نے ان کا مشن بلاخوف خطر جاری رکھا ہے،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی
نے کہا کہ آج کے دن میں اور میرے تمام ساتھی عہد کرتے ہیں کہ شہید سراج رئیسانی کے نظریے کے تحت جان بھی دے دیں گے مگر مادر وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قووتیں لاکھ سازش کریں بلوچستان کے عوام کے جذبہ حب الوطنی کو کمزورنہیں کرسکتے ہیں بلوچستان کے عوام باشعور ہیں بیرونی ایجنڈے پر چلنے والوں کی مذموم سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونگے
