اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
9 کاروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان
گرفتار ۔
کاروائیوں میں 98 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 65.278 کلوگرام منشیات برآمد۔
*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر کالج کے قریب گاڑی سے 3 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔
پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
*دیگر کاروائیاں*
فیصل آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.378 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
وارسک روڈ پشاور میں کوریئر آفس سے گجرات اور کراچی بھیجے جانے والے پارسلز سے 1.8 کلو چرس
برآمد۔
کراچی میں سہراب گوٹھ بس سٹینڈ کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد، ملزمات گرفتار۔
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد، ملزمہ گرفتار۔
لاہور میں جی ٹی روڈ شالیمار باغ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 13.20 کلو چرس اور 6 کلو افیون برآمد۔
ہجرت کالونی کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم
کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد۔
آسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*



