بلوچستان

میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری کے احسن اقدام علامہ محمد عمر دین پوری لائیبریری خضدار کو کتابوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

 خضدار 13 جولائی: میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری کے احسن اقدام علامہ محمد عمر دین پوری لائیبریری خضدار کو کتابوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری کے احسن اقدامات کے بدولت علامہ محمد عمر دین پوری خضدار لائیبریری کیلئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ جس میں معلومات عامہ سمیت میڈیکل کمیشن کے تیاریوں کے حوالے سے سلیبس اور دیگر کتابیں انچارج علامہ محمد عمر دین پوری خضدار لائیبریری منظور احمد اور رئیس اعجاز احمد مینگل کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری نے  کہا کہ نوجوان تعلیم کی بدولت اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں روز اول سے ہماری کوشش ہیکہ خضدار میں تعلیم کو عام کرکے زیور تعلیم سے آراستہ اور جدید خطوط پر استوار کریں آج کل کے دور جدید میں تعلیم ہی کی بدولت مختلف ممالک اور قومیں ترقی کے راہ پر گامزن ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہے ہم ہر محاذ پر ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ان کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔اس موقع پر طالب علموں نے میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی میئر جمیل قادر زہری کے تعلیم دوستی کو کافی پزیرائی دیتے ہوئیں کافی سراہا گیا۔خضدار کے عوامی حلقوں نے میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی میئر جمیل قادر زہری کے تعلیم کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کو بہترین پزیرائی دیتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button