بلوچستان

ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی کی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات لیمہ ترین، اقصیٰ حیدر اور مریم بانو نے ضلع کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

ہرنائی 13جولائی: ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی کی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات لیمہ ترین، اقصیٰ حیدر اور مریم بانو نے ضلع کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔  اور امید ہے کہ باقی طلباء بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے۔میٹرک کے امتحان میں ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں،  ضلع ہرنائی کے ٹاپ تھری طلباء کو منگل کو ڈپٹی کمشنر آفس، ہرنائی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران  تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے کہا، کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی غلام حیدر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹاپ تھری طلباء کو اس تقریب کے بارے میں آگاہ کریں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

Back to top button