سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈی ای او نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی کا ایک اور اعزاز، ڈی ای او ایلیمنٹری خوشاب فیض الحسن ملک کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی، عوامی ، سماجی ، تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔ ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب کی طرف سے جاری کردہ تعریفی سرٹیفیکیٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈی ای او ظہیرعباس بھٹی کی پیشہ ورانہ قابلیت، انتھک محنت اور مثالی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ نے جس ذمہ داری، اخلاص اور فہم و فراست کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے، وہ بلا شبہ لائقِ تحسین اور قابلِ تقلید ہیں۔ ڈی ای او کے مطابق آپ کی قیادت میں نہ صرف انتظامی امور خوش اسلوبی سے انجام پائے بلکہ “انرولمنٹ ٹارگٹ 2025ء” کے حصول میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی گئی، جس کے نتیجے میں ایلیمنٹری وِنگ کو ضلعی سطح پر ممتاز مقام حاصل ہوا۔ یہ امر نہایت قابلِ مسرت ہے کہ آپ کی ان خدمات کو اعلیٰ حکام نے بھی سراہا اور ان کا اعتراف کیا۔یہ تعریفی کلمات آپ کی مخلصانہ کاوشوں اور شفاف طرزِ عمل کے اعتراف کے طور پر قلم بند کیے جا رہے ہیں۔ ہم پُرامید ہیں کہ آپ اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ شعبۂ تعلیم کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیںDecember 13, 2020




