اوتھل: شیخ قبائل کے دو گروہوں میں تصادم کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ایس او اوتھل عبدالجلیل سومرو نے فوراً پولیس کے ہمراہ پہنچ کر واقع کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

16

اوتھل: شیخ قبائل کے دو گروہوں میں تصادم کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ایس او اوتھل عبدالجلیل سومرو نے فوراً پولیس کے ہمراہ پہنچ کر واقع کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

*★ وایارو اوتھل میں زمینی تنازعہ پر شیخ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم، محمد ہاشم شیخ کلہاڑی کے وار سے زخمی، اوتھل پولیس کی فوری کارروائی پانچ ملزمان گرفتار*

*★ آج تھانہ اوتھل کے علاقہ وایارو میں زمینی تنازعہ پر شیخ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں محمد ہاشم ولد حاجی قوم شیخ سکنہ بوچیری اوتھل کلہاڑی کے وار سے زخمی ہوا۔ جس کو فوری طور پر سول ھسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ اوتھل پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر ملزمان عبد المجید، رحیم، عزیز، سیلم اور حکیم اقوام شیخ ساکنان بوچیری اوتھل کو کلہاڑی سمیت گرفتار کیا ہے۔ اوتھل پولیس مزید کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے ایس۔اہچ۔او اوتھل عبدالجلیل سومرو کو ہدایت کی ہے کہ لڑائی جھگڑے شامل تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔*

Comments are closed.