معاونِ خصوصی محمد علی قائد کا جوتل کھاری کا دورہ، متاثرین سے ملاقات، نقصانات پر اظہارِ افسوس

16

گلگت
معاونِ خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محمد علی قائد نے جوتل کھاری کے اس علاقے کا دورہ کیا جو حالیہ دنوں میں دریائی کٹاؤ کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوا ہے۔ معاونِ خصوصی نے دریا برد ہونے والے مکانات کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان سے مکمل یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر اہلِ علاقہ نے معاونِ خصوصی کو علاقے میں دریائی کٹاؤ سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ محمد علی قائد نے موقع پر واٹر چینل کی فوری بحالی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کھڑی فصلوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دریا کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہونے کی وجہ سے رخ موڑنے جیسے بڑے اقدامات فی الوقت ممکن نہیں، تاہم جونہی دریائی بہاؤ میں کمی واقع ہوگی، ایک جامع پالیسی ترتیب دے کر متاثرہ علاقے میں مستقل بنیادوں پر حفاظتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments are closed.