صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کے بھتیجے دانیال سیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
اسلام آباد، 11 جولائی:
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کے بھتیجے دانیال سیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے دانیال سیف کی ناگہانی موت کو خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پورا مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمٰن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دانیال سیف ایک بااخلاق اور ہونہار نوجوان تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
Comments are closed.