کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد سلیم زرکون ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر دکی , و دیگر متعلقہ آ فسران نے ملاقات کی
کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد سلیم زرکون ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر دکی , و دیگر متعلقہ آ فسران نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبائی سطح پر محکمہ تعلیم ایڈریسل کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کنٹریکٹ اور ایس بی کے اساتذہ کی تعیناتی سے اس میں بڑی پیشرفت آ ئی ہے اور دور دراز علاقوں میں بند سکول کھول دئے گئے ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ لورالائی ڈویژن میں بھی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ کوئی بھی سکول بند نہ ہو کمشنر نے محکمہ تعلیم کے آ فسران کو مزید بہتر اقدامات کرنے اور سی آ ر سی کے بقیہ کسز بھی جلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔
Comments are closed.