ایم نوردین، بطور معلم ، صحافی و سوشل ورکر

32

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

رنگپور بگھور کی ہر دلعزیز شخصیت، ایم نوردین کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی صلاحیتوں کی بناء پر بہت کم عرصے میں لوگوں کے دلوں میں وہ مقام بنا لیتے ہیں جو عام حالات میں برسوں کی ریاضت کے باوجود بھی نہیں بن پاتا ۔ ایم نور دین کا شمار نامور قلم کاروں ، بہترین سوشل ورکرز اور محنتی اساتذہ کرام میں ہوتا ہے ۔( راقم الحروف راجہ نور الہی عاطف) علاقہ تھل کے سرمایہ ءافتخار، بے لوث عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار  ، سینیئر جرنلسٹ اور معروف سوشل ورکر ایم نوردین کی سالہا سال کی بے لوث عوامی خدمت کہ اعتراف میں ان کی عظیم شخصیت پر قلم اٹھانے پر مجبور ہوا ہے ۔ ایم نور دین بیک وقت معلم، صحافی اور سوشل ورکر کی حیثیت سے سالہا سال سے اپنے علاقہ کے باسیوں کی بے لوث خدمت کررہے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ وہ یہ بے لوث خدمت کرنے کا جذبہ بچپن ہی سے دل میں لیے ہوئے ہیں ۔طور معلم آپ نے طویل عرصے تک اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دئیے۔ آپ کے شاگردان عزیز کی بہت بڑی تعداد اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبہ ہاءےزندگی سے وابستہ ہے ۔  موصوف صحافت کو ایک مقدس مشن سمجھ کر عبادت کی طرح سرانجام دیتے ہیں ۔ان کے نزدیک صحافت تجارت نہیں عبادت ہے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا ایک ذریعہ ہے  ۔ ان کے دل میں جذبہ خدمت خلق بدرجہ ء اتم موجود ہے ۔ ان کی آنکھ انسانیت کے دکھوں اور غموں پر اشک افشانی کرتی ہے ۔ آپ مولانا الطاف حسین حالی کے اس شعر پر مکمل ایمان رکھتے ہیں اور اس کی بھرپور انداز میں ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں ۔

یہی ہے عبادت یہی ہے دین و ایمان

کہ  کام آئےدنیا میں انسان کے انسان

آپ ہائ ایمز ڈیزرٹ ویلفیئر سوسائٹی رنگپور بگھور کے جنرل سیکرٹری ہیں ، نور پور تھل پریس کلب کے بانی ممبر اور نامور سینیئر ٹیچر ہیں ۔  ایم نوردین بیک وقت نورپور تھل پریس کلب سمیت متعدد علمی ،ادبی ،صحافتی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں اور علاقہ بھر میں کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور اپنی ہردلعزیز ممتاز شخصیت کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں ۔ راقم  الحروف کا ان کے ساتھ بہت دیرینہ برادرانہ دوستانہ تعلق چلا ْرہا ہے ان کی عظیم شخصیت کو قریب سے دیکھنے اور پرکھنے کا موقع ملا ہے موصوف دوست پروری،  بے لوث پن اور مخلص پن میں اپنی مثال ْپ ہیں ۔ ایم نوردین بطور صحافی جھوٹی خبریں شائع کرنے کے سخت مخالف ہیں اور کسی کی پگڑی بھی اچھالنا پسند نہیں کرتے، زرد صحافت سے متنفر ہیں کیونکہ اس سے عوام کی دل آزاری ہوتی ہے اور عوام کا اخبارات سے اعتماد اٹھ جاتا ہے جبکہ صحافت حق و صداقت کی علمبردار ہے ۔ تحصیل نورپور تھل کے قابل فخر سپوت ایم نوردین  متعدد صحافتی، ادبی، تعلیمی اور سماجی تنظیموں سے اعلی ا صحافتی خدمات اور اچھی کارکردگی اور عوامی و سماجی خدمات کے سلسلے میں میڈلز ایوارڈز اور امتیازی اسناد حاصل کر چکے ہیں ۔ ہر مکتبہ فکر میں ان کی صحافتی علمی اور سماجی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے اور بار بار سراہا گیا ہے ۔ ایم نوردین کراچی ،لاہور  اسلام آباد اور  ملتان سمیت دیگر کئی ایک شہروں میں اہم تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں ۔ آپ اہم تقریبات میں صدر اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی صحافیوں ،فنکاروں، سماجی کارکنوں اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی ان میں ایوارڈز و اسناد تقسیم کر کے کر چکے ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے ان کو ْج شہرت کی بلندیاں عطا کی ہیں اور وہ اپنی اس عزت افزائی پر ہمیشہ عاجزی اور انکساری سے کام لیتے ہیں ۔ موصوف اپنی کسی بھی سماجی خدمت کا کوئی صلہ و معاوضہ بالکل نہیں لیتے بلکہ یہ سب خدمات صرف اور صرف خدا کی خوشنودی کے لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ عظیم بابرکت ذات والا صفات بہترین کارساز ہے اور سب سے اچھا صلہ دینے والی ہے اور وہی ذات قادر مطلق رب العالمین ہے اور ہر شے پر قدرت رکھتی ہے ۔ درحقیقت بے لوث خدمت اسی کا نام ہے اسی کو خدمت انسانیت کہتے ہیں ۔ایثار و قربانی اسی کا نام ہے، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم و ملک کی خدمت کرنا ۔ ایم نور دین اکثر اوقات نجی محفلوں میں اس بات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، ہر صحافی کو احسن طریقہ سے اپنے فرائض سر انجام دینے چاہیے ۔ صحافت تجارت نہیں بلکہ ایک عظیم مشن اور عبادت ہے ۔ ایم نور دین ہر انسان سے خندہ پیشانی سے پیش آنے والی عظیم شخصیت ہیں ،وہ ہرگز متکبر نہیں ہیں۔  غریبوں اور ناداروں سے محبت کرتے ہیں ۔ آخر پر راقم الحروف علم و ادب، صحافت اور سماج کے سرمایہ افتخار ایم نوردین  اور ان کی پوری فیملی کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ ان سب کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں اور شاد و آباد رکھے ۔ آمین

Comments are closed.