ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں سیکورٹی کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا
کوئٹہ11جولائی :۔ ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں سیکورٹی کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری لیفٹینٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) عطاء اللہ شاہ بیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -۱-۱۱- ۱۱-۱۷ اور اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آو¿ٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان و آفیسران پورے بلوچستان امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ جس سے صوبے میں امن وامان برقرار ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ تمام جوانوں کے تبادلہ جات کو شفافیت طریقے سے کریں جس سے ایماندار جوان پوسٹوں پر تعینات ہو سکیں۔ جو کسی کی حق تلفی نہ کریں۔ غیر ذمہ دار اور کرپٹ ملازمان کو زون میں سخت ڈیوٹی پر لگایا جائے۔ تاکہ ان جوانوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی اور کرپشن کی سزا سے دوسرے جو ان سبق حاصل کر سکیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے سٹلائیٹ مانیٹرنگ سٹم فعال کرنے پر زور دیا ہے تا کہ جوانوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔ جس سے جوانوں کی حاضری اورڈیوٹیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ لائنز کی سیکورٹی کو مضبوط کیا جائے۔ اور آپ کے ہیڈ کوارٹرز میں جو نفری ریز رو ہوتی ہے اس کو بطور اسپیش سیکورٹی تعینات کیا کریں اور جب کسی انتظامیہ کی طرف سے نفری کی ڈیمانڈ آتی ہے تو اسپیشل سیکورٹی کو کلوز کر کے فراہم کیا جائے بعد از ڈیوٹی دوبارہ اس اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف اجلاس میں موجود تمام آفیسران کو ہدایت کہ محرم الحرام میں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے جس دل جمی سے ڈیوٹیاں کی ہیں وہ شاباش کے مستحق ہیں۔ اس پر میری طرف سے آپ تمام آفیسران اور جوانوں کو شاباش دی جاتی ہے اور آئندہ کیلئے اسی طرح بلوچستان کانسٹیبلری کا نام روشن کرنے کی امید کی جاتی ہے۔
Comments are closed.