ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی ٹاﺅن کے پانچ ہزار پچاس ایکڑ اراضی پر مالکانہ حقوق کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

23

نصیرآباد11جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی ٹاﺅن کے پانچ ہزار پچاس ایکڑ اراضی پر مالکانہ حقوق کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم احمد ڈومکی، بابو قاسم ڈومکی، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے پی ایس منظور شیرازی شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈیرہ مراد جمالی کے مالکانہ حقوق کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث لائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ شہریوں کو ان کا قانونی حق فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اور افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے صوبائی کابینہ اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے طے شدہ لینڈ ریٹ اور دیگر تمام لوازمات کو پورا کیا جائے گا 2022 کے بعد بنائے گئے گھروں کو مالکانہ حقوق فراہم نہیں کئے جائیں گے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مالکانہ حقوق کی فراہمی کے عمل کو جلد از جلد شروع کیا جائے اس حوالے سے محکمہ ریونیو کا عملہ خسرہ نمبر۔ رقبہ۔ فیلڈ بک۔ دستی نقشہ۔ مساوی کاپی اور محلہ میں تمام ضروری کوائف مکمل کرلیں انہوں نے کہا کہ مالکانہ حقوق کی فراہمی کے عمل کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی تمام معاملات کو قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے تاکہ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر شہر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی افسر کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مالکانہ حقوق کے حوالے سے حکام بالا کی جانب سے تمام کوائف کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنا ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے حقوق کی فراہمی کے حوالے سے جدید خطوط پر کام کیا جائے گا۔

Comments are closed.