سکرنڈ میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی انکروچمنٹ کے خلاف عدالتی حکم کے بعد مرحلے وار ہونے والا انکروچمنٹ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

19

سکرنڈ (رپورٹ :راج کماراوڈ )
سکرنڈ میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی انکروچمنٹ کے خلاف عدالتی حکم کے بعد مرحلے وار ہونے والا انکروچمنٹ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے,سینما چوک سے لیکر شہباز شاخ تک کئی سالوں سے قائم غیر قانونی تجاوزات انتظامیہ نے گرا دی،ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ اور انکروچمنٹ سیل کے انچارج محرم زرداری کر رہے تھے،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی،تجاوزات گرانے کے لئے انتظامیہ نے ہیوی مشینری کا استعمال کیا،آپریشن کے دوران کارسرکار میں مداخلت پر سرکار مگسی کو اسسٹنٹ کمشنر کے آڈر پر گرفتار کرلیا گیا،امن سے بات کرتے ہوۓ اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے کہا انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی عدالتی حکم کے تحت کی رہی ہے،پہلے مرحلے میں دکانوں کے اوپر لگے شیلٹر گرائے گئے،اب غیر قانونی طور پر قائم عمارتیں گرائی جایئں گی،آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک تمام غیر قانونی تجاوزات ختم نہی ہونگی ۔

Comments are closed.