کھڈر تھانے کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان سید جابر علی شاہ دم توڑ گیا

17

سکرنڈ (رپورٹ :راج کماراوڈ )
کھڈر تھانے کی حدود میں واقع گاؤں سید محرم علی شاہ میں پلاٹ کی ملکیت کے تنازعے پر سید برادری کے دو فریقین میں جھگڑا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان سید جابر علی شاہ شدید زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں سکرنڈ تعلقہ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، جاں بحق نوجوان کے چچا سید عالم شاہ کا کہنا ہے کہ پلاٹ کے مسئلے پر مخالف فریق کے سید امام علی شاہ نے فائرنگ کر کے میرے بھتیجے کو بے دردی سے قتل کر دیا، جو کہ انتہائی ظلم ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ گولیاں چلانے والا سید جابر علی شاہ کا قریبی رشتہ دار (سگا پُھپھا) ہے، پولیس نے مقتول کے ورثاء کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ کھڈر تھانے میں درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

Comments are closed.