حکومت کے معاشی فیصلے عوام دشمن ہیں۔ ڈاکٹر اظہر اسلم

17

عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما کی بلوچستان صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی کنوینئر سید امان شاہ سے بات چیت
ایس آر اوز اور ٹیکس میں کمی مخصوص طبقے کے لیے، عام آدمی پس رہا ہے۔ رہنماؤں کی بات چیت میں اتفاق

عوام پاکستان پارٹی کے سینئر سیاستدان اور مرکزی رہنما ڈاکٹر اظہر اسلم نے جمعرات 10جولائی کو عوام پاکستان بلوچستان کے صوبائی دفتر کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی کنوینر سید امان شاہ سمیت دیگر صوبائی رہنماؤں سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تنظیمی امور، صوبے میں پارٹی کی سرگرمیوں، عوامی مسائل، ملکی معاشی حالات اور حکومت کی حالیہ پالیسیوں پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر اظہر اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی پر ایس آر اوز 12/16 اور 12/17 کا اجراء اور انکم ٹیکس میں کمی جیسے فیصلے ’’صرف چند مخصوص طبقوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ عام پاکستانی مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسیاں معاشرتی ناہمواری کو مزید بڑھا رہی ہیں اور عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عوام دوست اور شفاف معاشی اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر صوبائی کنوینر سید امان شاہ نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے معیشت کو غیر مستحکم کر رہے ہیں اور ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے والے افراد و اداروں کو ناجائز فائدہ پہنچا رہے ہیں، جس سے شفاف معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام پاکستان پارٹی ہر ایسے فیصلے کی مخالفت کرے گی جو عوام کے مفاد کے خلاف ہو۔ ڈاکٹر اظہر اسلم اور سید امان شاہ نے کہا کہ پارٹی ہر فورم پر عوام کی آواز بنے گی اور ملک گیر سطح پر اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ پارٹی قیادت نے کارکنان پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں اور پارٹی پیغام ہر گلی، ہر گھر تک پہنچائیں۔

ترجمان بلوچستان، عوام پاکستان پارٹی

Comments are closed.