ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ریسٹ ہاوٴس سوڈھی جے والی کا دورہ کیا

17

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ریسٹ ہاوٴس سوڈھی جے والی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سوڈھی جے والی کے ریسٹ ہاوٴس کےدروازے ،کھڑکیاں نیو لگوانے دیواروں کے پینٹس چھتوں ودیگر تعمیر و مرمت کی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ ریسٹ ہاوٴس کی سڑک کی فوری تعمیر اور صفائی کے انتظامات بہترکیاجاءے۔ ڈی سی نے کھبیکی جھیل، کنہٹی باغ کا بھی دورہ کیا ۔اے سی نوشہرہ اور سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد نے صفا ئی اور پانی کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کو بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے خالق آباد ،نوشہرہ،اُچھالی کھبیکی مردوال روڈ اور دیگر زیر تعمیر اور حال ہی میں بنائی جانے والی سڑکوں کا معائنہ کیا۔ ایکسیئن ہائی وے اور متعلقہ افسران نے جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے بجٹ کی پائی پائی کاتحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.