وفاقی محتسب کے افسران کی کہو ٹہ میں کھلی کچہر ی

16

اسلا م آباد( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گز شتہ روز کہو ٹہ میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام اور نا درا کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔ کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ کہو ٹہ شہر میں سڑ کیں جگہ جگہ ٹو ٹی ہوئی ہیں اور بجلی کے متعدد کھمبے گر ے ہو ئے ہیں جن کی بحا لی کے لئے متعدد درخواستوں کے با وجود محکمہ کو ئی کا رروائی نہیں کر رہا نیز بجلی کے اہلکار رشوت کے بغیر کو ئی کام نہیں کر تے۔ زیا دہ تر شکا یات بجلی کے کنکشن اور ٹرا نسفا رمر نہ لگا نے، زائدبلوں، گیس کے کنکشن میں تا خیر، شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر اور بلا ک ہو نے نیز بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے مالی امداد نہ ملنے سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ وفاقی اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے جب کہ صو با ئی اداروں سے متعلق شکا یات صو با ئی محتسب اور ضلعی انتظا میہ کو بھجوا دیں۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران، اے سی کہو ٹہ، ضلعی انتظا میہ کے افسران اور میڈ یا کے نمائند وں نے بھی شر کت کی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے افسران نے وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔ کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے میڈیا کے نمائند وں کی شکا یات اور تجا ویز سننے کے بعدان کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا کی وجہ سے عوام النا س میں وفاقی محتسب کے بارے میں آگاہی پیدا ہورہی ہے اور وفاقی محتسب میں آ نے والی شکایات میں ہر سال اضا فہ ہو رہا ہے۔

Comments are closed.