وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسلام آباد میں عالمی یوم آبادی کی تقریب سے خطاب

14

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسلام آباد میں عالمی یوم آبادی کی تقریب سے خطاب

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، احسن اقبال نے

بڑھتی ہوئی آبادی کا مسلہ ایک قومی ایمرجنسی ہے

اٹھارویں ترمیم کا مقصد صحت, تعلیم اور آبادی کے شعبہ جات میں بہتری لانا تھا ، احسن اقبال

15 سال بعد صوبوں کی کارکردگی میں کوئی خاطر خواہ بہتری سامنے نہیں آئی

اگر کوئی صوبہ مہنت کر کے آبادی میں کمی واقع کرتا ہے تو وہ وسائل کی تقسیم میں پیچھے رہ جاتا ہے

کسی صوبے کیلئے  آبادی کنٹرول پروگرام چلانے پر کوئی مراعات نہیں، احسن اقبال

حالیہ مردم شماری کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وسائل حاصل کرنے کیلئے صوبے اپنی آبادی کو بڑھا کر پیش کرتے ہیں

ہم نے ڈیجیٹل مردم شماری میں سپارکو کے سیٹلائٹ کے ذریعے گھریلو نقشہ سازی کی

اگر یہ ٹیکنالوجی ہمارے پاس نہ ہوتی تو آبادی بڑھنے کی 2.55نے  کی شرح 3 فیصد تک پہنچ چکی ہوتی، احسن اقبال

این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے

این ایف سی ایوارڈ میں 82 فیصد وسائل کا دارومدار صوبوں کی آبادی سے منسلک ہے، احسن اقبال

وزیر اعظم نے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جس نے فیصلہ کیا کہ ملک میں آبادی کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کی جائے

حکومت عوام کو آبادی پر قابو پانے کے تمام ذرائع میسر کرنے کے لیے کوشاں ہے ، احسن  اقبال

دیگر مُمالک سے سیکھنا چاہیئے کہ اُنہوں نے آبادی کو کیسے قابو کیا

آبادی میں کمی واقع کرنے کے لیے بچیوں کی تعلیم کو عام کرنا ضروری ہے، احسن اقبال

ریسرچ نے ثابت کیا کہ تعلیم  برھتی ہے تو گھرانوں میں پچوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے

تعلیم کو عام کرنا صوبائی حکومتوں کی زمہ داری ہے

دوسرے مُمالک میں خواتین کی بڑی ورک فورس معیشت کا حصہ ہے، احسن اقبال

بنگلہ دیش نے خواتین کو معاشی مواقع دے کر  آبادی میں کمی کو یقینی بنایا

پاکستان میں صرف 23 فیصد خواتین نوکری پیشہ ہیں ، احسن اقبال

یہ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ نہیں ہے کیونکہ  مستقبل میں ملکی ترقی کا دارومدار آبادی پر ہی منحصر ہے

میڈیا اور سول سوسائٹی کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال

اگر تمام صوبوں کی کارکردگی کا قومی سکور کارڈ بنے تو ناقص کارکردگی کے نتائج سامنے آئیں گے

وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان کے 136 اضلاع کی ایجوکیشن انڈیکس رپورٹ شائع کی ، احسن اقبال

تعلیم کے شعبے میں صوبوں کی کارکردگی لمحہ فکریہ ہے

ذیابیطس، پولیو، ٹی بی جیسی بیماریوں میں پاکستان اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، احسن اقبال

اٹھارویں ترمیم پر آدھا عمل ہوا، صوبوں نے وفاق سے حقوق لے لیے لیکن مرکزیت اپنا لی

مرکزیت کا نظام سروس ڈیلیوری کو ناممکن بناتا ہے

5 ایز فریم ورک میں آبادی ایک اہم جزو ہے, احسن اقبال

اڑان پاکستان کا منصوبہ پائدار اور جامع ترقی کو یقینی بنائے گا

Comments are closed.