بونیر: تحصیل مندیڑ امازئی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

18

بونیر: تحصیل مندیڑ امازئی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

بونیر کی تحصیل مندیڑ امازئی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ زرو ڈھیر کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک موٹر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ملکہ مٹا تلے سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments are closed.