ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

17

کوئٹہ9جولائی: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ تعینات ہونے والے اساتذہ کی جوائننگ رپورٹس، تعیناتیوں اور تنخواہوں سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ڈپٹی کمشنر نے حالیہ تعینات ہونے والے اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام ضروری کارروائی مکمل کرکے اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر فعال کی جائیں تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔اجلاس میں شریک افسران نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل اور پیشرفت سے آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام امور کی فوری تکمیل کی تاکید کی۔

Comments are closed.