اے سی چمن عذیزاللہ کاکڑ ڈی ایچ او  اور ڈرگ آفیسر چمن نے آج شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک دورہ کیا

17

ضلع چمن 9جولائی:۔اے سی چمن عذیزاللہ کاکڑ ڈی ایچ او  اور ڈرگ آفیسر چمن نے آج شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے یڈیکل سٹوروں پر ادویات کی غیر قانونی فروخت لائسنسوں کی عدم موجودگی  زائدالمیعاد ادویات ایس او پیز اور دیگر قواعد و ضوابط  پر عمل درآمد نہ کرنے والے کئی میڈیکل سٹورز کو سیل اور کئی جرمانے عائد کیے گئے اس موقع پر اے سی چمن ڈی ایچ او چمن اور ڈرگ انسپکٹر چمن نے تمام میڈیکل سٹوروں ورکرز اور مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد المیعاد اور ممنوع ادویات بیچنے والوں کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کیونکہ غلط اور مضر اثرات رکھنے والے ادویات بیچنے کی صورت میں مریضوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہونے اور نقصانات پہنچنے اور خدا نخواستہ مریضوں کو زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے لہذا اس حوالیسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ اور غیر معیاری ادویات کی روکھ تھام کیلئے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے اسلئے بہتر یہی ہوگا کہ تمام میڈیکل سٹوروں میں محکمہ صحت کی ہدایات اور احکامات کی اصولوں کا پابندی یقینی بنائیں  تاکہ ہم مہذب معاشرے کی تشکیل میں اپنا اپنا کردار صحیح طرح سے ادا کریں

Comments are closed.