گورنربلوچستان کا پشین میں عوامی جرگہ سے خطاب

21

کوئٹہ 9 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈسٹرکٹ پشین میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے دورے کا مقصد پشین کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور ان کے حل کی راہ نکالنا ہے. انہوں نے کہا کہ پشین کے عوام کے ساتھ ہماری پرانی اور گہری وابستگی ہے. یہاں کے مجھے وہی قربت اور عزت دیتے ہیں جو ہمارے اپنے علاقے ژوب میں ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل سے آگہی اور ان کے جلد از جلد حل کیلئے آج میرے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن تعلق رکھنے والے متعدد صوبائی وزراء بھی تشریف لائیے ہیں جس کیلئے میں اپنے تمام صوبائی وزراء کا شکریہ ادا کرتا ہوں. ضلعی پشین کی آبادی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں ایڈمنسٹریٹو امور کی تقسیمِ وقت کی ضرورت ہے اور پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کرنا اور ایک نئے ڈویژن کا قیام آپ کا حق ہے. میں ہر مرحلے پر اس کی ہر ممکن حمایت کروں گا. تمام مسائل کا فوری حل ممکن نہیں ہے تاہم جس حد تک ممکن ہے ہم کچھ مسائل کو حل کر رہے ہیں اور بقیہ بھی مستقبل قریب میں حل کرینگے. قبل ازیں صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعدالله ترین نے عوامی جرگہ کے شرکاء سے خطاب کیا. واضح رہے کہ تاریخی پشین ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ کا اہتمام مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداران نے کیا تھا.

Comments are closed.