چائلڈ لائف فاونڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے نمائندہ محمد کامران کی قیادت میں ٹیچنگ اسپتال تربت کا دورہ کیا

19

تربت 9 جولائی 2025: بچوں کی صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر چائلڈ لائف فاونڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے نمائندہ محمد کامران کی قیادت میں ٹیچنگ اسپتال تربت کا دورہ کیا وفد نے چائلڈ لائف فاونڈیشن اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان بچوں کے لیے ایمرجنسی طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر بلیدی نے کہا کہ اسپتال میں چائلڈ لائف فاونڈیشن کے لیے علیحدہ ایمرجنسی یونٹ قائم کیا جائے گا، جہاں 24 گھنٹے مفت علاج، ادویات اور لیبارٹری سہولیات دستیاب ہوں گی انہوں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکریٹری ہیلتھ مجیب احمد قمبرانی اور اسپیشل سیکرٹری شیہک بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ممکن ہوا چائلڈ لائف فاونڈیشن کے محمد کامران نے کہا کہ تنظیم تربت کے بچوں کو عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری لائے گا بلکہ تربت کو طبی ترقی کے نقشے پر اجاگر کرے گا اجلاس میں اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز، ضلعی افسران اور عملے نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.