اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالغفور جمالی کے ہمراہ (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) گنداواہ سینٹر کا دورہ کیا
جھل مگسی 9جولائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالغفور جمالی کے ہمراہ (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) گنداواہ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے دور دراز علاقوں سے آنی والی خواتین بینفشریز کو دی جانے سہولیات اور صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا اور درپیش مسائل براہ راست دریافت کئے صفائی و ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر (BISP) جھل مگسی مبارک جمالی ودیگر متعلقہ عملے کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلا کسی کٹوتی کے بینفشریز کو رقم کی ادائیگی اور شدید گرمی کے موسم کو مدنظر رکھ کر صارفین کیلئے ٹینٹس لگاکر سائے اور ٹھنڈے پانی ودیگر بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ کسی بھی ڈیوائس ہولڈر کیخلاف کٹوتی کی شکایات موصول ہوئیں تو انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کرکے ڈیوائس ضبط کئے جائیں گے۔
Comments are closed.