سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا وہ ایک علمی اور ادبی شخصیت بھی تھے

21

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان زیرک ،دوراندیش اور مدبر سیاسی رہنماء تھے ۔سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ آزادکشمیر کے دونوں بڑے عہدوں پر فائز ہوے اور متانت کے ساتھ اپنا عرصہ مکمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ سردار محمد عبد القیوم خان نے ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور جہاد کشمیر میں عملی طور پر حصہ لیا ،وہ ایک علمی اور ادبی شخصیت بھی تھے اور مسئلہ کشمیر پر ان کی خاص گرفت تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی نمایاں خصوصیت الحاق پاکستان پر ان کا کاربند رہنا تھا انہوں نے تمام عمر الحاق پاکستان کی ترویج میں گزارا ،پاکستان کے ساتھ ان کی محبت دیدنی تھی ،انہوں نے بین الاقومی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ،یہ ان کی قد آور شخصیت تھی کہ عالمی رہنماء ان کی بات سنتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے آزادکشمیر میں تعلیمی شعبے پر خاص توجہ دی اور کئی ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے

Comments are closed.