ملک محمد خالد راہداری ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری خوشاب نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سکاؤٹ نشیمن گھوڑا گلی مری سے چوتھی صوبائی ہائیکنگ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہے
مری (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد خالد راہداری ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری خوشاب نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سکاؤٹ نشیمن گھوڑا گلی مری سے چوتھی صوبائی ہائیکنگ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہے جو وادئ نیلم آزاد کشمیر میں 8جولائ تا14 جولائی جبکہ ہر ڈویژن کا 10 سکاؤٹ لیڈر/ روور کا ٹارگٹ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر/ڈسٹرکٹ کمشنر سکاوٹنگ غلام شبیر صابری کے تعاون اور راہنمائی سے ہمارا یہ ٹارگٹ پورا ہو گیاہے اور سکاؤٹ لیڈر روانہ ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محمد طارق قریشی صوبائی سیکرٹری سکاوٹنگ نے ہدایات دیتے ہوئے اپنی ٹیم کی قیادت میں روانہ اور الوداع کیا ہے۔ ملک محمد خالدراہداری کے مطابق سیاحوں /سکاؤٹ لیڈر کی کل تعداد 42 ہے ۔
Comments are closed.